ابنا: پاکستان کے شورش زدہ شہر کراچی کے علاقےانچولی میں ہونے والےدھماکوں پرمجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علما کونسل کی جانب سے تین روزہ سوگ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔کراچی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق کراچی کے شیعہ رہائشی والے علاقےانچولی میں کل رات سوا گیارہ بجے کے قریب یکے بعد دیگرے دو دھماکوں سے9افراد کے جاں بحق اور 50سے زائد کے زخمی ہونے پرمجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علما کونسل کی جانب سے تین روزہ سوگ جب کہ سنی اتحاد کونسل اور ایم کیو ایم کی جانب سے آج یومِ سوگ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ کالعدم دھشتگرد تنظیم طالبان نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔واضح رہے کہ کراچی کا علاقہ انچولی کل رات سوا گیارہ بجے کے قریب یکے بعد دیگرے دوبم دھماکوں سے گونج اٹھا۔ عینی شاہدین کے مطابق انچولی اسٹاپ پر چائے کے ہوٹل کے باہر زور دار دھماکہ ہوا، جس کے بعد افراتفری مچ گئی، اسی دوران دوسرا دھماکہ ہوگیا۔ڈی آئی جی ایسٹ جاوید اوڈھو کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق دونوں دھماکے موٹر سائیکل میں نصب ڈیوائس سے کیے گئے، جس میں 3 سے 4 کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا، دھماکے فون ڈیوائس کے ذریعے کئے گئے۔ دھماکوں سے قریبی دکانیں، متعدد گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں تباہ ہو گئیں ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد میں ممتازحسین، محمدعزیز، سالک جعفری اور ریاض الحق کی شناخت ہو گئی۔وزیراعلٰی سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
22 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 483531
پاکستان کے شورش زدہ شہر کراچی کے علاقےانچولی میں ہونے والےدھماکوں پرمجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علما کونسل کی جانب سے تین روزہ سوگ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔